وزیر اعظم اور جہانگیر ترین کے مابین ٹوٹے تعلقات بحال

لاہور: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم اور جہانگیر ترین کے مابین ٹوٹے ہوئے تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے انکشاف کیا کہ جہانگیر ترین اگلے چند روز میں وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں افطار ڈنر بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ اگلے کچھ دن میں ،دیکھیں گے کہ جہانگیر ترین اور وزیر اعظم ملاقات کریں گے۔ یہ یقینی ہے کہ بہت سارے معاملات حل ہوجائیں گے اور بہت ساری باتیں طے ہوجائیں گی۔