اسلام آباد:سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں حقائق کو مسخ کیا۔ سلمان رشدی کی کتاب 1988 میں شائع ہوئی تھی اور 1990 میں نواز شریف وزیر اعظم بنے تھے۔ حکومت کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے ملک میں بحران ہے۔ فریقین کو بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہئے۔سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیر اعظم نے اپنی تقریر میںالزام تراشی کی۔ملک میں ایسے حالات تولیڈرایسی باتیں نہیں کرتے،ملک میں حالات کیاہیں اورحکومت کی ترجیحات نوازشریف کی جائیدادیںضبط کرناہے احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل وزیر اعظم نے ایک بڑی منظرکشی کی کہ ملک ترقی کر رہا ہے ،کل جس جنت کانقشہ عمران خان نے کھینچاتھا ہم سب اسی پاکستان میں جانا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں حقائق کو مسخ کیا‘ احسن اقبال
















