چینی سکینڈل:جہانگیرترین اورفیملی کے 36اکاﺅنٹس منجمد

لاہور:چینی سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں بڑی پیشرفت ‘ جہانگیر ترین اور ان کے اہل خانہ کے 36 اکاو¿نٹس منجمد ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 9 سرکاری اور نجی بینکوں کے 36 اکاو¿نٹ منجمد کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر اکاو¿نٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔ یہ اکاو¿نٹس جہانگیر ترین گروپس کی مبینہ منی لانڈرنگ ، غیر قانونی حصص کی خرید و فروخت ، دھوکہ دہی اور سٹہ مافیا میں ملوث ہونے سے متعلق ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور ان کے اہل خانہ کے 4 امریکی ڈالر ، دو برطانوی پاو¿نڈ اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاو¿نٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن اکاﺅنٹس کو منجمد کیا گیا ہے ان میں علی ترین کے 21 اکاو¿نٹ شامل ہیں جہانگیر ترین کے 14 اور اہلیہ آمنہ ترین کا ایک اکاو¿نٹ شامل ہے۔ ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ کروڑوں روپے منجمد کھاتوں میں ہیں۔