ماضی میں کسی نے غریب کے گھر پر توجہ نہیں دی‘ وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ مکانات کی فراہمی کے اپنے وعدے کو پورا کررہے ہیں ، باقی وعدے بھی پورے کریں گے ، ماضی میں کسی نے بھی غریبوں کے گھر پر توجہ نہیں دی ، اپنے محلات تعمیر کیے۔اپنے بیان میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلی بار عام آدمی کو چھت فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں35ہزارسے زائد اپارٹمنٹس بنائیں گے اور غریبوں کو مکانات دیں گے۔