چاہتے ہیں شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کی باگ دوڑ سنبھال لے

لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے جو بھی زیادہ منافع کمایااس کے پیسے واپس ہونے چاہئیں۔ کے الیکٹرک کے کھاتوں میں 25ارب روپے عوام کے ہیں جوانہیں واپس کرنے چاہئیں۔ہم ابھی بھی آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدوں کے نتائج بھگت رہے ہیں۔ ہم چاہتے کہ شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کی باگ دوڑسنبھال لے۔ تابش گوہر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 150 فیصد اضافہ معاہدے کی ایک بہت بھاری قیمت ہوگی۔ کے الیکٹرک کے ذمہ 150 ارب روپے معاف کرنا بھی بھاری قیمت ہوگی۔