ایک ٹانگ سے معذور لڑکی کی ویٹ لفٹنگ

کہا جاتا ہے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور اگر انسان اپنا دل نہیں ہارتا ہے تو ایک دن اسے اس کی محنت کا صلہ ملے گا۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ٹانگ سے معذور لڑکی کو پیشہ ور ویٹ لفٹر کی طرح وزن اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں معذور لڑکی کو ایک جم میں دکھایا گیا ہے اور ٹانگ نہ ہونے کے باوجود ، وزن اٹھانے اور اپنا توازن برقرار رکھنے کے قابل ہے۔ویڈیو کو صرف چند گھنٹوں میں لاکھوں بار پسند کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس کی ہمت کی تعریف کی جارہی ہے۔