واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایپ میں رنگ تبدیل کر سکیں گے۔ویب بیٹا انفارمیشن کے مطابق ، واٹس ایپ صارفین اس خصوصیت کے ساتھ چیٹ باکس کا رنگ تبدیل کرسکیں گے اور چیٹ اسکرین پر گہرے سبز رنگ کا سایہ منتخب کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ، کمپنی نے ابھی تک اس خصوصیت کو متعارف کرانے کے لئے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
















