کبھی مشکل ہوئی تو حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے‘گیلانی

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کبھی مشکل ہوئی تو حکومت کی جانب سے بھی بولیں گے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم کے تعاون سے سینیٹ الیکشن لڑ ا اور سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا۔