ممبئی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر مداح کو شرمندہ کردیا۔ بالی ووڈ کےکنگ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پرسوال جواب کا ٹرینڈ شروع کیا جو ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ٹاپ ٹرینڈ تھا۔ آن لائن سوال و جواب کے اس سیشن میں بالی ووڈ اسٹار نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے ، لیکن جب ایک مداح نے غیر اخلاقی سوال پوچھا تو شاہ رخ خان نے انہیں شرمندہ کردیا۔ بالی ووڈ کنگ نے ایک بہت ہی دلچسپ جواب دیا اور کہاaskSRK کے سیشن صرف لوگوں کے علم کو بڑھانے کے لئے بہترین سوالات کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔
















