مسقط:(مشرق نیوز)انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کوپچھاڑ دیا۔
مسقط میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 208 رنز بنائے، ارجن راجپوت 107 رنز کےساتھ نمایاں بیٹر رہے،پاکستان کی جانب سے لی رضا، رضوان ،نقاب شفیق نے 3، 3وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 209 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،61 رنز پر 5وکٹیں گرنے کے بعد حمزہ ظہور نے ذمہ دارانہ ، جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا یا، حسنین عباس نے بھی 38 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر بھرپور ساتھ دیا۔
انڈر 19ایشیا کپ ، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کوپچھاڑ دیا
















