اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت اطلاعات نے سپن بولدک میں پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا افغان دعویٰ بے بنیاد قراردےدیا۔
اپنے بیان میں وزارت اطلاعات نے کہاسپن بولدک میں پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا افغان وزارت دفاع کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، 24 اور 25 ستمبر کی درمیانی شب افغانستان کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا،موثر جواب میں 13 افغان طالبان ہلاک ،متعدد زخمی ہوگئے،وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کو نشانہ بنانے کے ویڈیو شواہد بھی جاری کردئیے۔
سپن بولدک میں چوکی تباہ کرنے کا افغان دعویٰ بے بنیاد ہے،وزارت اطلاعات



















