اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سرکاری اداروں کی سفارش پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کی شق کالعدم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر شہریوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے اور آف لوڈ کرنے کے معاملے پر بڑا فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے عمرہ پر جانے والے شہری کو آف لوڈ کرنے کےخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاقانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی شہری کو بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جاسکتا،پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کےلئے واضح قانونی اختیار و تقاضے پورے کرنا ضروری ہے۔
سرکاری اداروں کی سفارش پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کی شق کالعدم



















