پشاور:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ کادورہ پشاور،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات ،صوبے کو دہشتگردی سے بچانے کےلئے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں چیف سیکرٹری ،آئی جی بھی موجود تھے، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ ،صوبے کی سیاسی و سکیورٹی ،امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اتفاق ہوا صدر،وزیراعظم گورنر راج یا ایمرجنسی ضروری سمجھیں تو گورنر ہاوس آئینی کردار ادا کرےگا،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں سرکاری ہیلی کاپٹر ،وسائل کا استعمال عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیرداخلہ کو صوبے کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاصوبے میں غیریقینی صورتحال پر پولیس الرٹ ہے، مختلف اضلاع سے پولیس اہلکار پولیس لائنزطلب کرلیے ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار ہے۔
نقوی،کنڈی کاصوبے کو دہشتگردی سے بچانے کےلئے کردار ادا کرنے پر اتفاق



















