اسلام آباد: (بیورورپورٹ) صدر آزاد کشمیر نجیب نقی ،سپیکر اسمبلی چودھری طارق فاروق سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان کے وفد نے ملاقات کی،مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال، بھارتی اقدامات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنے سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ،حتمی حل کشمیری عوام کی امنگوں ،سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے،کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کےلئے حق خودارادیت دیا جانا چاہیے، پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت قابل تحسین ہے۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری طارق فاروق نے کہا 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات مسئلہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے،عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ ، پرامن حل سے وابستہ ہے۔
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،نجیب نقی



















