ممبر جوڈیشل کمیشن فاروق ایچ نائیک،آفتاب شیخ مستعفی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فاروق ایچ نائیک،آفتاب شیخ نے ممبر جوڈیشل کمیشن کی حیثیت سے استعفیٰ دےدیا۔

پی پی رہنما نے مستعفی ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے کہاذاتی وجوہات کے باعث مزید ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکتا،پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت کو جوڈیشل کمیشن میں نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ن لیگ رکن آفتاب شیخ بھی جوڈیشل کمیشن سے مستعفی ہوگئے،ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اراکین کی نامزدگی سینٹ ،قومی اسمبلی سے جلد کر دی جائے گی، تعیناتیاں معمول کی کارروائی ہے۔