فضل الرحمن نے حکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی نہ لگانے کا مشورہ دےدیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے حکومتی وفد کو خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نہ لگانے کا مشورہ دےدیا۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے فضل الرحمن سے ملاقات کی اوراپوزیشن سے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا حکومت ،اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے، ڈیڈ لاک پی ٹی آئی ،اتحادیوں کے درمیان ہوا جو بدقسمتی ہے،بطور سہولت کار مذاکرات کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیںکیں اب بھی اپنی کوششیں جاری رکھوں گا، اپوزیشن سے فون پر بات ہوتی رہتی ،مذاکرات ،مفاہمت پر یقین رکھتا ہوں ،امید پر دنیا قائم ہے۔

حکومتی وفد نے بریفنگ میں بتایا پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ڈیڈلاک کی ذمے دار حکومت نہیں، دہشتگردی کے معاملے پر تعاون سے انکار مذاکرات ناکامی کا سبب بنا،امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاحکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرے۔