کے پی میں اراکین اسمبلی کو گرفتار کرنے سے پہلے سپیکر کی اجازت لازم


پشاور: (بیورورپورٹ)کے پی میں اراکین اسمبلی کو گرفتار کرنے سے پہلے سپیکر کی اجازت لازم،صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قانونی طریقہ کار واضح کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی کسی بھی رکن صوبائی اسمبلی کو گرفتار یا حراست میں لینے سے قبل سپیکر اسمبلی سے پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا، مجسٹریٹ کے حکم کی صورت میں بھی گرفتاری اجازت کے بعد ہی عمل میں لائی جائے گی،گرفتاری کی وجوہات سپیکر کو فراہم کرنا ہوں گی۔