پٹرول سکیم مزید10 ماہ جاری رکھنا پڑی تو رکھیں گے، علی پرویز ملک


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاہے پٹرول سکیم 10 ماہ جاری رکھنا پڑی تو رکھیں گے،حکومت اپنے وسائل میں کٹوتی کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویزملک نے کہامشکل گھڑی میں وزیراعظم ،حکومت ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی،10 ماہ تک نظام چلانا پڑا توحکومت اپنے بجٹ سے 400 سے 500 ارب روپے کم کر کے عوام پر خرچ کرے گی،سکیم سے 60 لاکھ سے زائد مستحق افراد مستفید،وزیراعظم شہبازشریف کو عوام کی مشکلات ،تکلیف کا احساس ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاپاکستان سے بڑھ کر کسی کا وجود ہے نہ سیاست اگر کوئی سمجھتا ہے اسلام آباد پرچڑھ کرکسی کو آزاد کرایا جاسکتا ہے تو ریاست اتنی کمزور نہیں ۔