چیئرمین پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال چودھری محمد اشرف نے حلف اٹھا لیا


ساہیوال:( نمائندہ خصوصی ) معروف صحافی ، دانشور اور سماجی کارکن چودھری محمد اشرف نے سال 2026-27کیلئے چیئرمین کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی پروقار تقریب ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ میں ہوئی ،پریس کلب کے عہدیداروں ،سپریم کونسل کے اراکین، سابق عہدیداروں،ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی،صدر پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال رانا جاوید نثار،ممبر سپریم کونسل ، سابق صدر و چیئرمین عزیز الحق گورائیہ، ممبر سپریم کونسل راحیل آزاد، ممبر سپریم کونسل پرنس عنایت علی خان، سابق سینئر نائب صدر پیر طمطراق محاسن شاہی، جنرل سیکرٹری نوید غنی چودھری، نائب صدر جاوید شوکت وینس، میاں وسیم ریاض ،میاں محمد رمضان جوائنٹ سیکرٹری اور پریس کلب کے دیگر اراکین و ممبران خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران صدر پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال رانا جاوید نثار نے سال 2026-27کےلئے چودھری محمد اشرف کو چیئرمین نامزد کیا۔

بعد ازاں ممبر سپریم کونسل و سابق صدر و چیئرمین عزیز الحق گورائیہ نے چودھری اشرف سے چیئرمین کے عہدے کا حلف لیا،حلف برداری کے بعد پریس کلب کے عہدیداروں،اراکین نے چودھری محمد اشرف کو چیئرمین کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، پھولوں کے ہار پہنائے ،نیک خواہشات کا اظہار کیا،شرکا نے امید ظاہر کی چودھری محمد اشرف صحافتی برادری کے مسائل حل، حقوق کا تحفظ اور پریس کلب کی بہتری کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین پریس کلب چودھری محمد اشرف نے تمام عہدیداروں ،ممبران کا اعتماد کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔