پی ٹی آئی،کالعدم ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،اختیار ولی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے پی ٹی آئی،کالعدم ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ،دونوں میںگٹھ جوڑ کے شواہد موجود ہیں۔

اپنے بیان میں اختیار ولی نے دعویٰ کیا پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کو اپنا عسکری ونگ ،ٹی ٹی پی نے پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی ونگ بنا رکھا ہے، پی ٹی آئی ،دہشتگرد تنظیموں کے روابط کے شواہد کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی کے مارچ، جلسوں اور دھرنوں میں خارجی عناصر کی شمولیت کے شواہد موجود ہیں،مارچ ،ریلیوں کی آڑ میں انتشار کی سیاست مزید قبول نہیں کی جائےگی۔