اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے لوڈمینجمنٹ کے ذریعے صارفین کو اضافی بوجھ سے بچانے کا دعویٰ کردیا۔
پاور ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق ستمبر میں بجلی صارفین کو بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ممکنہ بوجھ سے بچانے کےلئے 2سے اڑھائی گھنٹے کی محدود لوڈ مینجمنٹ کی گئی ،مہنگے متبادل ایندھن سے بجلی پیداوار کے اثرات کو کم کرنے کےلئے بھی ہدفی لوڈ مینجمنٹ کو یقینی بنایا گیا،موثر اقدامات کے ذریعے ستمبر کی متوقع فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو 5 سے 6 روپے یونٹ سے کم کرکے صرف 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ تک محدود کر دیا،صارفین کو 3 روپے 44 پیسے فی یونٹ کے اضافی بوجھ سے بچا یاگیا۔
اعلامیے میں کہا گیا مہنگے فرنس آئل ،ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی پیداوار کی صورت میں ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 5 سے 6 روپے یونٹ تک پہنچ سکتی تھی، بجلی پیداوار کےلئے درآمدی ایل این جی کو مقامی گیس کے نرخوں پر فراہم کرکے بجلی صارفین پر 83 پیسے فی یونٹ کا بوجھ کم کیا گیا۔
حکومت نے لوڈمینجمنٹ کے ذریعے صارفین کو اضافی بوجھ سے بچانے کا دعویٰ کردیا



















