مسئلہ فلسطین صدی کی سب سے بڑی تاریخی ناانصافی ہے، چین


باکو:(مشرق نیوز)چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے مسئلہ فلسطین صدی کی سب سے بڑی تاریخی ناانصافی ، اسرائیل مغربی کنارے یہودی بستیوں کی زبردستی تعمیر روکے اور فیصلے کو واپس لے۔

وانگ یی نے آذربائیجان میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کے دوران کہا خطے میں امن ، مصالحت کو فروغ دینا چین کی مشرق وسطیٰ پالیسی کا بنیادی حصہ ،مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل درست راستہ ،غزہ میں انسانی تباہی کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلئے امداد کی فوری فراہمی ترجیح ہے،چینی وزیر خارجہ نے کہا بیجنگ تنازع کے سیاسی حل اور فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کےلئے عالمی برادری کےساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔