مکہ معاہدہ مثبت پیشرفت ،مسلمانوں کو متحد ہونا چاہیے ، مسعود پزشکیان


تہران:(مشرق نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اتحاد کو مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہامسلمانوں کو متحد ہونا چاہیے۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہاعمل میں حصہ لینے کےلئے تیار ہیں لیکن مکہ دفاعی معاہدے میں ہونیوالے فیصلوں کی تفصیلات معلوم نہیں ،پیشرفت مسلمانوں کو 2 گروہوں میں تقسیم ہو کر ایک دوسرے سے لڑنے کی بجائے قریب لانے ،اسلامی اتحاد کے قیام کی جانب اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے،مسلمان مل بیٹھیں تو سب سے پہلے سمجھنا ہوگا کوئی عرب ، ترک یا ایرانی ملک نہیں ،سب مسلمان ہیں۔