مشرق وسطیٰ جنگیں ماحولیاتی نسل کشی ، عالمی برادری مذمت کرے،ایران


تہران: (مشرق نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے مشرق وسطیٰ جنگوں کے نتیجے میں ہونےوالی ماحولیاتی تباہی کی مذمت کرے، غزہ و خطے کے دیگر علاقوں میں جنگوں نے قدرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچایا ،اثرات سرحدوں تک محدود نہیں رہتے۔

آرمینیا میں عالمی ماحولیاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا خطے میں جارحانہ جنگوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو ماحولیاتی نسل کشی قرار دیا جانا چاہیے ،ایرانی صدر کے مطابق جنگوں کے ماحولیاتی اثرات ایک ملک تک محدود نہیں رہتے، مسئلے سے نمٹنے کےلئے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ اقدامات اور حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

ادھر ایرانی فوجی کمانڈر امیر حاتمی نے کہا آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی ،دشمن کا کوئی جہاز عمانی سمندری حدود اور آبنائے ہرمز میں داخل نہیں ہو سکا،ایرانی فوج جنگ کےلئے تیار ہے۔