فضل الرحمن کا ایمرجنسی کو معدنی وسائل سے جوڑناافسوسناک ہے، طارق فضل چودھری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے فضل الرحمن کا ایمرجنسی کو معدنی وسائل سے جوڑناافسوسناک ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر پی ٹی آئی کو جواب دینا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں طارق فضل چودھری نے کہاوفاقی حکومت کی ترجیح عوام کا تحفظ ، خیبر پختونخوا میں امن کا قیام ہے،فضل الرحمن سینئر سیاستدان ،دہشتگردی کے نقصانات سے بخوبی واقف ہیں،توقع کی جاتی ہے دہشتگردی کےخلاف قومی کوششوں کا ساتھ دیں گے،سیاسی الزام تراشی کی بجائے قومی اتحاد اور دہشتگردی کےخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔