کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشتگرد زاہد گل جہنم واصل

لکی مروت،پشاور: (بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے ماسٹر مائنڈ دہشتگرد زاہد گل کوجہنم واصل کردیا۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق آپریشن کے دوران خوارجی گل بہادر گروپ کا اہم دہشتگرد کمانڈر زاہد گل مارا گیا،ہلاک دہشتگرد خودکش بارود بردار گاڑی کی رہنمائی ،متعدد سنگین واقعات میں انتہائی مطلوب تھا،خوارجی گل بہادر گروپ سے قریبی رابطے ،کوہاٹ میں متعدد خودکش حملہ آوروں کی ترسیل میں ملوث رہا۔

دوسری جانب پولیس نے پشاور میں چوکی پر حملہ پسپا کردیا،بھرپور جوابی کارروائی میں بہادر کانسٹیبل جامِ شہادت نوش کر گیا،پولیس نے فرار دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔