بھارت امن خواہش کو کمزور ی نہ سمجھے، جارحیت کا جواب دیا جائےگا، پاکستان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے امن کے عزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں تر جمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے بھارتی دھمکیوں پر مبنی اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہابھارت کے غیرذمہ دارانہ بیانات بالادستی کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں،بھارت کا جارحانہ طرز عمل جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے خطرات پیدا کررہا ہے،پاکستان کسی بھی غیر دانشمندانہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا بھارت گزشتہ سال کے تجربے سے سبق سیکھے،جارحانہ طرز عمل و خطرناک بیان بازی ترک کرے، خطے میں پائیدار امن کیلئے ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنا ضروری ہے۔