اڈیالہ میں قید ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری ،چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کےخلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو میں جیل کے اندر ٹرائل ہوگا، جیل ٹرائل کی منظوری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کی درخواست پر دی گئی،دونوں کے خلاف تھانہ کوہسار اور تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات کی سماعت جیل میں ہوگی، مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔