وزیراعظم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے میں تاریخی معاہدہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم یوتھ پروگرام ،امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ،دستخط ہو گئے، پاکستانی نوجوانوں کیلئے صحت، میڈیکل بلنگ اور ہیلتھ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہاامریکی سیکرٹریٹ پاک امریکہ صحت تعاون میں کلیدی کردار ادا کرےگا،صحت کے شعبے میں عالمی تعاون سے پاکستانی برآمدات کو نئی اڑان ملے گی، میڈیکل بلنگ ،ہیلتھ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستانی نوجوان میڈیکل و ہیلتھ کیئر سروسز میں عالمی سطح پر کردار ادا کریں گے۔