اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاوس پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اجلاس میں شریک ہیں۔ اییکس کمیٹی اجلاس میں اہم امور پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں اور نئے مقررہ اہداف پر بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم کا گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد پشاور کا یہ پہلا دورہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پشاور 2 بار ملتوی ہو چکا ہے۔
وزیراعظم پشاور پہنچ گئے، خیبرپختونخوا کیلئے ترقیاتی پیکیج سمیت اہم فیصلے متوقع


















