وفاق کےساتھ ایک پیج پر آ ناخوش قسمتی ،دہشتگردی کےخلاف ملکر لڑنا ہوگا،گورنر کے پی


صوابی:(مشرق نیوز)گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے وفاق کےساتھ ایک پیج پر آ ناصوبے کی خوش قسمتی ،دہشتگردی کےخلاف ملکر لڑنا ہوگا، وفاقی تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا، درپیش مسائل کا حل ملکر ہی ممکن ہے۔

صوابی میں اجتماع میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا وفاق و دیگر صوبوں کےساتھ خوشگوار ،برادرانہ تعلقات کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے،6ماہ کا عرصہ بہت ،سب کو ملکر دہشتگردی کےخلاف جنگ لڑنی ہے ،چیلنج سے نمٹنے کےلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی،تجاوزات کےخلاف بلاامتیاز ،قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، قانون کا اطلاق سب سے پہلے خود پر لاگو کروں گا۔

گورنر کے پی نے کہامیڈیا کو تنقید برائے اصلاح کا مکمل حق حاصل ، مثبت تنقید سے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے،تعلیم ،صحت کے شعبوں میں انقلاب لانا ہوگا، اداروں میں حقیقی بہتری ،عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کےلئے انقلابی اقدامات ناگزیر ہیں۔