افغانستان سے دہشتگردی پر تشویش، پاکستان کی حمایت کرتے ہیں،امریکہ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے افغانستان سے ہونےوالی دہشتگردی قابل تشویش ،پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا پاکستان کا موقف ہے افغان طالبان نے اپنی سرزمین سے دہشتگرد حملوں کو روکنے کےلئے موثر اقدامات نہیں کیے، طالبان کی جانب سے ناکافی اقدامات کے باعث پاکستان نے کارروائی کی ، امریکہ نہیں چاہتا پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے،کوئی دعویٰ نہیں کر رہا روس ،یوکرین امن معاہدہ قریب ہے تاہم انتہائی تباہ کن جنگ کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کیف کو ہر رات توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر تباہ کن حملوں کا سامنا ،شہریوں کی ہلاکتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، روس میں بھی ہر ماہ 20 ہزار افراد مارے جا رہے ہیں،انتہائی ہلاکت خیز ،تباہ کن جنگ، جنگ کا ہر گزرتا مہینہ مزید تباہی ،ہلاکتوں کا سبب بن رہا ہے،امریکہ کی کوشش ہے تباہ کن جنگ روک کرامن کےلئے کوئی قابل عمل راستہ تلاش کیا جائے،صدرٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،بات چیت مکمل طور پر بند نہیں ہوئی، براہ راست رابطے ہوئے ، مذاکرات میں پیشرفت یا کسی مقررہ مدت کاکچھ نہیں کہہ سکتا۔