اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو جواب دینا چاہتا ہوں، تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن قائم کرنے کیلئے کردار ادا کررہے ہیں، فیلڈ مارشل نے پاکستان، بھارت جنگ کے بعد پاکستان کیلئے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے بیان کا جواب دینا چاہتا ہوں، تہران میں ہونے والی ملاقاتوں میں میری موجودگی ضروری نہیں تھی، فیلڈ ارشل عاسم منیر امن کے پیامبر بن کر تہران گئے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ فیلڈ مارشل عالمی قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں، فیلڈ مارشل نے ایک جنگ رکوائی ہے، یمن کا تنازع بگڑ سکتا تھا، ہمارے آپس کے اختلافات میں وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا جائے۔
فیلڈ مارشل امن کے پیامبر، تہران میں میری موجودگی ضروری نہیں تھی : خواجہ آصف کا مولانا کو جواب

















