مریدکے: (نمائندہ خصوصی)وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر نے کہا ہے حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ،جلد بہتری آئےگی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہاشہبازحکومت نے دن رات محنت کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،بدقسمتی سے خلیجی جنگ کے باعث حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچا ،حکومت نے ہر شعبے میں نمایاں اقدامات کیے تاکہ عام آدمی کی زندگی آسان بنائی جا سکے، گندم کی نئی قیمت 4500 روپے من مقرر کرکے کسانوں کو ریلیف دیا گیا ۔
وفاقی وزیر نے کہا کوشش رہی ہے معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، خلیجی جنگ ،خطے کی بدلتی صورتحال نے کوششوں کو متاثر کیا ،مشکل حالات سے گزرنے کے بعد ملک میں بہتری آئے گی۔
پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع، ،ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،رانا تنویر



















