اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کا 30نومبر سے روس کا 4روزہ سرکاری دورہ متوقع ہے ،صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے، مجوزہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سفارتی، تجارتی، اقتصادی اور توانائی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کےساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوں گے ،پاکستان ،روس کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، اقتصادی شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
شہباز شریف کا نومبر میں دورہ روس متوقع، صدر پیوٹن سے ملاقات ہوگی


















