لاہور:( کامرس رپورٹر)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے پٹرول کی قلت پیدا ہوئی تو قیمت ہزار روپے لٹر تک جاسکتی ہے، ریاستی مفادات کے تحفظ کےلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا فی الحال ملک میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں تاہم اگر قلت پیدا ہوگئی تو قیمت ہزار روپے لٹر تک بھی جاسکتی ہے،عالمی تیل منڈیوں میں بھونچال،یورپ ،امریکہ میں تیل مہنگا ،عالمی منڈی میں قیمت 80بڑھی،ملک میںصرف 50 فیصد اضافہ کیا گیا، ذمہ دار وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت کے آگے بند باندھا ، سردیوں میں عوام کو گیس کی تنگی نہیں ہونے دیں گے، چاہے 3 کی بجائے 100ملین ڈالرکی گیس منگوانا پڑے۔
وفاقی وزیر نے کہاایک دن میں18کروڑ روپے کے ٹوکن جاری کیے گئے، جماعت اسلامی لوگوں کی تکالیف پر سیاست چمکانے سے گریز کرے،کنووں پرکام شروع ہوگیا ، اکتوبرکے اندر تیل کی دریافت کریں گے،پی ٹی آئی والوں سے کہوں گاحکومتی مخالفت میں دوسروں کے بچوں کو ایندھن نہ بنائیں، اسلام آباد پر کسی کو چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے، علیمہ خان کی حراست کا علم نہیں، بلدیاتی نظام یا انتظامی یونٹوں پر اسمبلی میں بحث کریں گے۔
پٹرول کی قلت پیدا ہوئی تو قیمت ہزار روپے لٹر تک جاسکتی ہے،علی پرویز ملک


















