لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026 میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاسز کے پولنگ نتائج مرتب کرلئے گئے ہیں۔ انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد 30 امیدوار لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے ٹرم کیلئے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر بھی امیدوار منتخب ہو گئی ہیں۔ ایسوسی ایٹ کلاس میں وژن الائنس کے 15 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب امیدواروں میں سید عظمت علی نے 5,428 ووٹ، زمان نصیب نے 5,421 ووٹ، شہاب بشارت نے 5,416 ووٹ، مقبول صدیقی نے 5,390 ووٹ، عادل بابر خان نے 5,385 ووٹ، خادم حسین نے 5,382 ووٹ، شہزاد محمود نے 5,370 ووٹ، نوید ایوب نے 5,355 ووٹ، ساحر مشتاق نے 5,351 ووٹ، سردار عثمان غنی نے 5,344 ووٹ، محمد اعجاز غوری نے 5,306 ووٹ، محمد یاسین نے 5,305 ووٹ، علی رضا نے 5,305 ووٹ، شاہ بہرام نے 5,166 ووٹ اور شہزاد علی شاہ نے 4,990 ووٹ حاصل کئے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی پولنگ لاہور چیمبر انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کے طور پر منعقد ہوئی، جبکہ کارپوریٹ کلاس کی پولنگ ایک روز قبل مکمل ہوئی تھی۔ کارپوریٹ کلاس میں 15 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب امیدواروں میں علی حسام اصغر نے 1,700 ووٹ، شیخ محمد ابراہیم نے 1,638 ووٹ، حامد رضا نے 1,605 ووٹ، سید یوسف جمیل حسین رضوی نے 1,588 ووٹ، عظیم افتخار نے 1,585 ووٹ، مردان علی زیدی نے 1,570 ووٹ، طارق محمود نے 1,562 ووٹ، ذوالفقار علی چوہدری نے 1,549 ووٹ، حمد محمود نے 1,544 ووٹ، چوہدری محمد فرغام نے 1,541 ووٹ، محمد علی نے 1,535 ووٹ، محمد عمر عبداللہ چوہدری نے 1,512 ووٹ، چوہدری طاہر منظور نے 1,478 ووٹ، عامر عطا باری نے 1,460 ووٹ اور حمزہ مجید نے 1,455 ووٹ حاصل کیے۔ کارپوریٹ کلاس کے نتائج کے مطابق کامیاب ہونے والے 13 امیدواروں کا تعلق وژن الائنس سے ہے، جبکہ چوہدری طاہر منظور اور عامر عطا باری بالترتیب امیدوار نمبر 13 اور 14 کی حیثیت سے پی پی بی اے کے امیدوار تھے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر کارپوریٹ کلاس سے حما جُنید جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس سے نائلہ ندیم منتخب ہو گئی ہیں۔ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاسز کی پولنگ کی تکمیل کے ساتھ لاہور چیمبر انتخابات 2026 کا دو مرحلوں پر مشتمل انتخابی عمل مکمل ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر 30 امیدوار براہِ راست پولنگ کے ذریعے جبکہ خواتین کی دو امیدوار مخصوص نشستوں پر لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے ٹرم کیلئے منتخب ہوئی ہیں۔
لاہور چیمبر انتخابات،وژن الائنس کے 28امیدوار کامیاب



















