اصلاحات سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا،آئی ایم ایف


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہاہے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے لکھا جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا موقع ملا،پاکستان میں جاری اصلاحات پر مضبوط عمل درآمد سے معاشی استحکام برقرار رکھنے، اعتماد بحال کرنے اور پاکستان کی دوبارہ عالمی مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملی ،اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے سے معاشی ترقی میں اضافہ ،عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔