سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20لاکھ تک جرمانہ، آرڈیننس منظور


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20لاکھ تک جرمانہ، صدر مملکت آصف زرداری نے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق آرڈیننس کی منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی گئی ، نئے قانون کے تحت سیف سٹی کیمروں یا دیگر سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے، اکسانے ،ترغیب دینے پر مالی جرمانہ عائد کیا جا سکے گا،کسی کیمرے یا سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی صورت میں فی کیمرہ یا انفراسٹرکچر20لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوگا،رقم کا تعین مجاز افسر کی جانب سے متعلقہ شخص کو شنوائی کا موقع دینے کے بعد کیا جائےگا۔