ڈسکوز کی نجکاری کا پلان اور ٹائم لائن آئی ایم ایف کےساتھ شیئر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چوتھے اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیشرفت ،حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا پلان اور ٹائم لائن آئی ایم ایف سے شیئر کردیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں فیسکو،گیپکو ،آئیسکوکی نجکاری مارچ 2027تک مکمل کرنے کامنصوبہ ہے،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نجکاری منصوبے میں شامل نہیں،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی شعبے میں ایک ہزار 675ارب کے گردشی قرضے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے 200یونٹ تک بجلی صارفین کےلئے کراس سبسڈی ختم کرنے کامطالبہ کردیا۔