افغان سرزمین سے دہشتگردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، اسحاق ڈار


نیویارک:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے افغانستان سے دہشتگردی کا خطرہ خطے کے امن ،ترقی کی کوششوں کو متاثر کر رہا ، طالبان حکومت کو پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات دور کرنے کےلئے کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے و دیگر وابستہ گروہوں کےخلاف ٹھوس ،قابل تصدیق اقدامات کرنا ہوں گے۔

ای سی او کونسل کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا پاکستان پرامن، خوشحال ،مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے ،مقصد کے تحت افغانستان کے ساتھ تعمیری روابط کی پالیسی اپنائی ،دوطرفہ و ٹرانزٹ تجارت کےلئے مختلف سہولتیں بھی فراہم کیں،افغان سرزمین سے دہشتگردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، پاکستان گیٹ وے کا کردار ادا کرنے ، وسطی ایشیا کو بحیرہ عرب کی بندرگاہوں سے ملانےوالے راستوں کو فعال بنانے کےلئے تیار ہے۔