ایف بی آر کا سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی پر عملدرآمد کا حکم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی کے فیصلے پرمن و عن عملدرآمد کا حکم دےدیا۔

مراسلے میں کہا گیا سرکاری گاڑیوں کےلئے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی فوری طور پر نافذ کی جائے گی،تمام متعلقہ فیلڈ فارمیشنز حکومتی فیصلے کے مطابق ضروری اقدامات کریں،آپریشنل گاڑیوں کےلئے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی نہیں ہوگی، ضروری خدمات انجام دینے والی گاڑیاں اور ایف بی آر کی آپریشنل گاڑیاں بھی فیصلے سے مستثنیٰ ہیں۔