تہران (مشرق نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے شیئر کیا گیا ایران، امریکہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ ایکس پر شیئر کر دیا۔ سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں لبنان جنگ کے خاتمے کیلئے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایران کیلئے تیل اور پیٹرو کیمیکل کی برآمدات پر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دئیے گئے ہیں، پہلا اصلی امتحان لبنان ڈیکفلیکشن سیل کا قیام ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے، ایران کی ترقی اور تعمیر نو کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائیگا۔
اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حتمی معاہدے کے آغاز کیلئے مذاکرات کی بنیاد رکھنے پر بات چیت کی گئی۔
پاکستان ، قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں پیشرفت ہو گئی: عباس عراقچی
















