لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بھی ارجنٹینا کی قیادت کریں گے

:بیونس آئرس:( ) امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں 11 جون سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے ارجنٹینا کی 26 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔

لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بھی ارجنٹینا کی قیادت کریں گے ۔

38 سال کے لیونل میسی ، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ سب سے زیادہ چھ ورلڈ کپ کھیلنے والے پلیئر بن جائیں گے۔