لاہور (مشرق نیوز) آسٹریلیا کیخلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں پر مشاورت شروع کردی ہے، بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں تین سے چار تبدیلیاں متوقع ہیں۔ سینئر بلے باز بابر اعظم سمیت سفیان مقیم اور حنین شاہ کو موقع ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان وائٹ بال ٹیم کیمپ کا لاہور میں کل آخری روز ہوگا۔ قومی کرکٹرز 22 مئی کو راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو پنڈی میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں شیڈول ہے۔ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی۔
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں کئی تبدیلیوں کا امکان



















