سلہٹ ٹیسٹ،پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز پر ڈھیر

سلہٹ (مشرق نیوز) سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کیخلاف 232 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ یوں بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں 46 رنز کی لیڈ حاصل کرلی۔ پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

61 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ بھی گر گئی، کپتان شان مسعود 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 68 رنز بناکر آوٹ ہوئے، سعود شکیل 8، سلمان آغا 21 اور محمد رضوان 13 رنز بناسکے۔ آخر میں ٹیل انڈرز کی کچھ اچھی بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور 232 رنز تک پہنچا دیا۔ واضح رہے میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔