لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی کرکٹر امام الحق کا فونز فرانزک اینالسز کا آغاز ہو چکا ہے تاہم محمد رضوان بار بار بلانے کے باوجود فون فرانزک اینالسز کیلئے پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق فون کا تفصیلی فرانزک ڈیٹا اینالسز کیلئے محمد رضوان کی ذاتی حیثیت میں موجودگی ضروری ہے، اب 28 ستمبر کو این سی سی آئی اے کی طرف سے دوبارہ رضوان کو بلایا جا سکتا ہے۔
این سی سی آئی اے حکام ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا اینٹی کرپشن کوڈ 611 اور 622 این سی سی آئی اے کو انکوائری کی اجازت دیتا ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ محمد رضوان فون ڈیٹا اینالسز سے بچنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب امام الحق این سی سی آئی اے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور امام الحق کی موجودگی میں انکے فون ڈیٹا اینالسز کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ این سی سی آئی اے حکام چاہتے ہیں کہ محمد رضوان کو بھی امام الحق کی طرح تفتیش میں تعاون کرنا چاہیے۔
محمد رضوان کی فون فرانزک کیلئے بار بار طلبی کے باوجود عدم پیشی ، امام الحق کا مکمل تعاون



















