اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران ،بشریٰ کی 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دئیے آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے گئے تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاسلمان صفدر شدید علالت کے باعث پیش نہیں ہوسکے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا عدالت پہلے ہی اپیلوں پر دلائل شروع کرنے کا حکم دے چکی،سلمان صفدر دستیاب نہیں تو کیا کوئی اور وکیل دلائل نہیں دے سکتا ؟،سلمان اکرم راجہ نے کہابانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے پر دستخط نہیں کرائے جا سکے،چیف جسٹس نے یاد دلایا گزشتہ سماعت پر اڈیالہ جیل حکام کو وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا وکلا کی بانی سے ملاقات کرائی گئی تاہم وکالت نامے پر دستخط نہیں کرائے گئے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے اپیلوں پر دلائل کا آغاز ہونا چاہیے تھا، کسی کو کوئی اعتراض تھا تو متعلقہ فورم سے رجوع کیا جاتا، اپیلوں کو غیرضروری تاخیر کا شکار ہونے نہیں دیا جائے گا،وکیل سلمان اکرم راجہ نے اصرار کیا سلمان صفدر آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہیں، بیرون ملک معائنے کے باعث اپیلوں کی پیروی نہیں کر سکتے، عدالت نے سلمان صفدر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی بانی سے وکالت نامے پر دستخط کرائے جائیں۔
ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، آئندہ سماعت پر دلائل ورنہ قانون اپنا راستہ بنائے گا:ہائیکورٹ



















