لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب کے ترقیاتی ماڈل کو عالمی سطح پر متعارف کرایا ، فورم کے شرکا مریم نواز کی 2 سالہ کارکردگی ،عوامی فلاح کے منصوبوں پر انتہائی مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے نظر آئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز نے فورم کے شرکاءکو مختصر عرصے میں مکمل کیے جانےوالے تاریخی منصوبوں سے آگاہ کیا جن میںاپنی چھت اپنا گھر،ستھرا پنجاب،ماڈل ویلجزاورصاف پانی جیسے عوام دوست منصوبے خصوصی توجہ کا مرکز رہے، منصوبوں کو عالمی سطح پر بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ، شرکاءنے پنجاب حکومت کے ویژن کو سراہا، مریم نواز کے ویژن اور متحرک قیادت کی بدولت پنجاب دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا مریم نواز نے پنجاب میں عالمی معیار کے ترقیاتی ماڈل کو متعارف کرایااور یہی اعلیٰ معیار آج ورلڈ اربن فورم میں پنجاب کی اصل پہچان بن چکا ہے۔
ورلڈ اربن فورم میں مریم نواز کے ترقیاتی ماڈل کو پذیرائی مل رہی ہے، عظمیٰ بخاری



















