راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا،طبی معائنہ ڈاکٹر عارف خان اور پروفیسر ندیم قریشی نے کیا، ماہر امراض چشم کو پمز میڈیکل ٹیم کی معاونت بھی حاصل تھی۔
ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ کیا ،ڈاکٹروں کی ٹیم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہی،ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم اپنی رپورٹ کمشنر اسلام آباد کو پیش کرے گی۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے بعد بشریٰ کی قید تنہائی کا معاملہ بھی ہائیکورٹ پہنچ گیا،مبشرہ خاور مانیکا نے بشریٰ کی قید تنہائی کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
میڈیکل ٹیم کا اڈیالہ جیل میں عمران خان کا ڈیڑھ گھنٹے تک طبی معائنہ



















